۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: حضرت علی علیہ السلام کی زندگی مظلوم، غریب، نادار اور یتیم افراد کی خدمت کرنے میں گزری۔ مولا علی علیہ السلام کی حکومت میں کوئی شخص بھوکا نہیں سویا۔ آج امت کی بیداری کا وقت ہے تا کہ  غزہ میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آسٹریلیا کے ممتاز مذہبی اسکالر علامہ اشفاق وحیدی نے شاہ نجف اسلامک سنٹر میں نماز جمعہ کے خطبے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: خطے میں امن و امان کے لیے تمام اسلامی ممالک جدوجہد کریں۔ دہشتگردی اور فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کے خلاف تمام قوتیں ملک کر اقدام کریں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے ملک پاکستان میں ہونے والے انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے ووٹ کے ذریعہ کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کریں اور مخلص اور دیندار قیادت کا انتخاب کریں تاکہ ملک سے بیروزگاری و دہشتگردی کا خاتمہ ہو سکے اور ملک پاکستان مستحکم ہو۔

انہوں نے مزید کہا: عوام جھوٹے اور کھوکھلے نعروں میں نہ آئیں۔ جو حکمران ماضی میں ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے اور عوام کا خون چوس کر اپنے محل اور بینک بیلنس بناتے رہے ان سے لاتعلقی کا اظہار کریں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: حضرت علی علیہ السلام کی زندگی مظلوم، غریب، نادار اور یتیم افراد کی خدمت کرنے میں گزری۔ مولا علی علیہ السلام کی حکومت میں کوئی شخص بھوکا نہیں سویا۔ آج امت کی بیداری کا وقت ہے تاکہ غزہ میں ہونے والے مظالم کے خلاف مل کر آواز بلند کی جا سکے۔

انہوں نے کہا: جو حکمران عوام اور ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں وہ سیاست علوی کو اپنی پالیسی کا حصہ بنائیں۔ جس میں تمام انسانی حقوق پوشیدہ ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .